ابنا: بحرین کے علماء کی کونسل نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے اہل کاروں نے اس ملک کے دارالحکومت منامنہ میں بحرین کے معروف عالم دین شیخ "غازی السماک" کے گھر پر آتشگیر مادے سے حملہ کیا جس کس نتیجے میں اس بحرینی عالم دین کے گھر میں آگ لگ گئی اور گھر کا سارا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ آل خلیفہ حکومت کے کارندے اس ملک کے عوام کےگھروں پر اس قسم کرتے رہے ہیں اور موصولہ خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ بحرینی فورسیز اس ملک کے باشندوں کے خلاف آنسو گیس کے شیل بھی فائر کرتی ہے اور حال میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ بحرین میں پرامن مظاہرین کے خلاف زہریلی گیسوں کا استعمال بھی ہے ۔......./169
3 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511038
بحرین میں آل خلیفہ کے کارندوں نے بحرین کے ایک عالم دین کے گھر پر آتشگیر مادے سے حملہ کیا اور اس عالم دین کے گھر کو آگ لگادی۔